ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / موصل کے مزید علاقے سے جہادی پسپا کر دئے ہیں: عراقی فوج

موصل کے مزید علاقے سے جہادی پسپا کر دئے ہیں: عراقی فوج

Thu, 12 Jan 2017 20:19:14  SO Admin   S.O. News Service

بغداد،12جنوری(آئی این ایس انڈیا)عراقی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل شہر کا قبضہ چھڑانے کی عسکری مہم میں مزید کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ فوج نے شہر کے جنوب مشرقی حصے سے بھی داعش کے جنگجوؤں کو پسپا کر دیا ہے۔ بیان میں فوج کو درپیش عسکریت پسندوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا اعتراف کیا گیا ہے۔ عراقی فوج کے کمانڈوز نے دریائے دجلہ کے مشرقی کنارے پر واقع سُومر ضلع میں قابض جنگجوؤں کو پسپا کیا ہے۔ مشرقی موصل میں زمینی فوجی دستوں کی قیادت خصوصی تربیت کے حامل کمانڈوز کر رہے ہیں۔ ان کی کامیابی کو پیدل فوجی استحکام دینے میں مصروف ہیں۔ عراقی فوج مشرقی سمت سے شہر کے درمیان میں سے گزرنے والے دریائے دجلہ کے کنارے پر پہنچ چکی ہے۔
 


Share: